مالیگاؤں ہیڈ پوسٹ آفس جوکہ مالیگاؤں جونا بس اسٹینڈ اور پولس کنٹرول روم کے بازو میں واقع ہے یہاں ایک نہایت ہی گھٹیا واقعہ پیش آیا ہے اس آفس میں کام کرنے والی ایک خاتون ملازمہ کی شکایت پر اس آفس کے تین ملازمین جن میں دو کلرک اور ایک واچ مین شامل ہیں ان پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
معاملہ یہ ہیکہ یہ تینوں ملازمین اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون ملازمہ کو موبائل پر برہنہ تصاویر اور گندے اشعار بھیجتے تھے یہ سلسلہ 1اپریل 2020 سے جاری ہے اور خاتون کے منع کرنے پر اسکی نوکری کا ریکارڈ خراب کرنے کی دھمکی دیتے تھے شکایت موصول ہوتے ہی سٹی پولیس اسٹیشن نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا آگے کی کارروائی جاری ہے۔