Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی دھمکی، اگر بقایا بل تاریخ پر نہ بھرا تو یہ نقصان اٹھانا پڑیگا

شہر میں بجلی سپلائی کا ٹھیکہ فرنچائزی طرز پر حاصل کرنے والی کولکاتہ کمپنی بنام مالیگاوں پاور سپلائی لیمیٹیڈ نے شہریان ، بنکروں اور بجلی صارفین سے یہ اپیل کی ہیکہ وہ بجلی بلوں پر دی گئی تاریخ کے اندر بجلی سمیت اپنے ذمہ الواجب الآدا تھگ بقایا ادا کرکے بجلی کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ۔ اس ضمن میں بجلی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آر بی چکرورتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر بھر میں پرائیویٹ بجلی کمپنی برسوں پرانے نظام کو ٹھیک کر کے صارفین کو بہتر سے بہتر بجلی سپلائی کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے بعد وقت پر بجلی بلوں کی ادائیگی ناگریز ہے۔

بہت سارے بجلی صارفین بجلی بلوں کی دستیابی کے باوجودِ وقت ہر بجلی بل ادا کرنے سے قاصر رہا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر بجلی صارفین وقت ہر بجلی بل ادا نہیں کرینگے تو بجلی کنکشن منقطع کرنے اور میٹر جمع کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں رہیگا ۔ اسلئے بجلی صارفین دی گئی تواریخ کے اندر وقت پر بجلی بلوں کی ادائیگی کریں اور بجلی کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے شہر بھر میں سنگل فیز میٹر لگانے کی بھی تفصیل دی اور کہا کہ ماضی میں سرکاری کمپنی کی بنسبت پرائیویٹ کمپنی سنگل فیز کنکشن فراہم کرنے کیلئے اپنی شرائط کو آسان کئے ہوئے ہے ،موصوف نے یہ بھی کہا کہ وہ شہر بھر میں آنے والے دنوں میں بجلی کمپنی بہتر پاور سپلائی فراہم کرنے کیلئے جو بھی اقدام اٹھارہی ہے اسکے لئے صارفین اور شہریان کا تعاون درکار ہے ۔

error: Content is protected !!