Friday, March 5, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں پاور لوم صنعت کی بحالی کے لئے جلد ہی قانون لائیں گے: شردپوار

آج بروز جمعرات 28 جنوری 2021 کو سابق اپوزیشن لیڈر عتیق کمال ، شاہد ریشم والا اور دیگر سرکردہ افراد نے این سی پی کے ریاستی صدر شرد پوار سے ممبئی میں ملاقات کی ہے ۔ اس دوران عتیق احمد کمال احمد نے صدر شرد پوار کو مکتوب دیتے ہوئے مالیگاوں شہر کی پاورلوم صنعت اور بحرانی کیفیت کے بارے میں آگاہ کیا ، یارن کی سٹہ بازاری ، مہنگا سوت اور کپڑا فروختگی پر رکاوٹ کے معاملات کے خاتمے کیلئے شرد پوار سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔

پاورلوم صنعت کی بحرانی کیفیت کو دیکھتے ہوئے اور تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد شرد پوار نے انہیں تیقن دیا کہ ریاست مہاراشٹر کے تمام پاورلوم صنعت کیلئے ایک قانون نافذ کیا جانا چاہیئے۔ جس میں پاورلوم صنعت سے منسلک تمام مسائل کو فوراً حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ، آئندہ دنوں ریاستی حکومت سے اس معاملے میں مشاورت کے بعد پاورلوم صنعت کیلئے قانون نافذ جائیگا۔ جس میں پاورلوم صنعت کے کام کاج ، کپڑے کی درآمد ، برآمد اور مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے آسان راستہ اختیار کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں پاورلوم صنعت ایک بار پھر سے عروج پر اسکے گی ، وہیں مزدوروں سمیت بنکروں کے تمام مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا ۔ اس دوران سردار کیبل والا ، محمد نفیس ممبرا ، کارپوریٹر شاہد ریشم والا ، کارپوریٹر عتیق احمد کمال احمد ، شکیل جانی بیگ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

error: Content is protected !!