Friday, February 26, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اندیشہ، توجہ طلب

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران تمام طبقے کے افراد مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں مہینوں کام کاج ٹَھپ ہونے اور لاک ڈاؤن کی سخت شرائط، ہر طرف پولس بندوبست، افسران کی موجودگی کی وجہ سے چوری، ڈکیتی، غنڈہ گردی و دیگر جرائم پیشہ افراد کو موقع نہیں مل سکا یہی وجہ ہے کہ جرائم میں کمی پائی گئی چونکہ لاک ڈاؤن کو مہینوں گزر چکے ہے اور لاک ڈاؤن کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے اور بے روزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے چھوٹے بڑے کاروبار متاثر ہوچکے ہیں نشہ آور اشیاء کی فراوانی آسان ہوچکی ہے اسلئے پچھلے دنوں کی بہ نسبت شہر اور مضافات میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا اندیشہ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کی شروعات ہوچکی ہے پچھلے دنوں شہر میں چوری، قتل، موبائل چوری و دیگر واقعات سامنے آچکے ہیں ایسے حالات میں پولس ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ اور سیاسی لیڈران کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے عوام کو بھی احتیاط کے ساتھ ساتھ بیدار رہنے کی بے حد ضرورت ہے خواتیں سونے کی نمائش سے پرہیز کریں، نوجوان اپنے موبائل فون، چین، مہنگی گھڑیاں پہننے سے پرہیز کریں، ضرورت سے زیادہ نقد رقم ساتھ لیکر سفر نا کریں، سنسان جگہوں پر ذیادہ رات کو نا جائیں، والدین اپنے بچّوں پر نظر رکھیں، نوجوان آپسی تنازعات سے بچیں، ذیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزاریں اور ہمارے شہر مالیگاؤں میں امن و امان کو بحال کریں ڈپارٹمنٹ خاص طور پر توجہ دیں .

MD AARIF NOORI
(president hifazat group malegaon)


error: Content is protected !!