malegaontimes

مالیگاؤں: رمضان پورہ علاقے میں 20 سالہ نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

آج صبح قریب 9 بجے شہر کے رمضان پورہ علاقے میں ایک نوجوان شیخ تبریز شیخ ابراہیم نے اپنے گھر میں ہی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ جسکے بعد رمضان پورہ پولیس کے ذریعے نوجوان کی لاش کو سول ہاسپٹل لے جایا گیا اور تمام قانونی کارروائیوں مکمل کرنے کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔



اس موقع پر قانونی کارروائیوں میں تنویر ممبر، باقی راشن والے، نہال حاجی، محمود شاہ، منا ممبر کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے مدد کی اور نعش کو اہل خانہ کے حوالے کیا شام میں تقریبا 4بجے عائشہ نگر قبرستان میں نوجوان کی تدفین عمل میں آئی۔

mt ads

error: Content is protected !!