Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

پہلے امیت بھیا دہلی سنبھالیں بعد میں بنگال کا سوچیں: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی زرعی قوانین سے متعلق مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان تینوں قوانین کو واپس کرنا چاہیے ۔ممتابنرجی نے زرعی قوانین اور دہلی میں ہونے والے تشدد کے خلاف ہونے والے احتجاج پر حکومت کو شدید نشانہ بنایا۔

زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی میں پیش کی جانے والی تجویز پربحث کے دوران ممتابنرجی نے کہاہے کہ پولیس دہلی کی صورتحال کو نہیں سنبھال سکتی ہے۔ اگر یہ بنگال میں ہوتا تو امیت بھیاکہتے – کیا ہوا۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے۔ یاتوآپ قانون واپس لیں یا کرسی چھوڑ دیں۔

ممتابنرجی نے مزیدکہاہے کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان قوانین کو واپس لیا جائے۔ یہ قوانین زبردستی منظور کیے گئے ہیں۔ مودی سرکار نے دہلی میں ہونے والے تشددکوبہت خراب انداز میں سنبھالا۔ بی جے پی وہاں ہونے والے واقعات کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہے۔ پہلے دہلی کا انتظام کرو ، پھر بنگال کاسوچو۔

error: Content is protected !!