کانپور میں مقیم گینگسٹر وکاس دوبے جمعہ کو ایس ٹی ایف کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا اور اسکی ڈرامائی گرفتاری اور پھر انکاؤنٹر کے بعد بالی ووڈ کو فلم میکرز کو ایک نئی اسکرپٹ مل گئی ہے۔ پروڈیوسر سندیپ کپور نے ایک فلم کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لئے وہ منوج باجپئی سے رجوع ہوئے ہیں۔ اس فلم کا بجٹ 10-15 کروڑ روپے تک رکھا جائے گا۔
سندیپ کے مطابق وکاس دوبے کے تصادم کے بعد انہوں نے منوج باجپئی سے فلم کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کیا ہے ، لیکن بات چیت جاری ہے۔ سندیپ کے مطابق ، انہیں خدشہ ہے کہ کوئی دوسرا اس موضوع پر فلم کا اعلان نا کر دے۔ جب سندیپ سے پوچھا گیا کہ فلم کا ٹائٹل کیا رکھا ہوا ہے ، تو انہوں نے کہا ، “ابھی اس کے بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی۔ تین یا چار عنوانات ذہن میں ہیں ، جسے میں آج یا کل رجسٹر کروں گا۔”