Friday, February 26, 2021
malegaontimes

منصورہ کے کاڑھے کی بلیک مارکیٹنگ، بیرون شہر میں زبردست مانگ

مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر میں واقع منصورہ طبیہ کالج اور اسپتال کے ذریعہ تیار کیے گئے کاڑھے کے پیکٹ کی مانگ مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلموں میں اس کاڑھے کی مانگ ہے۔ بیرون شہروں سے رشتے داروں کے مسلسل فون آرہے ہیں کہ ہمیں منصورہ کا کاڑھا چاہیے۔ منصورہ کالج میں اس سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے۔ ہزاروں پیکٹ کے آرڈر مل چکے ہیں۔ اس معاملے میں موصولہ معلومات کے مطابق بیرون شہروں میں اس پیکٹ کو مہنگے داموں میں بھی کچھ افراد نے فروخت کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ منصورہ کالج کی جانب سے نصف قیمت 20 روپے میں کاڑھے کا پیکٹ دیا جارہا ہے۔ جب کہ اس کی قیمت زیادہ ہے۔ مگر کچھ افراد اس پیکٹ کو مہنگے دام میں فروخت کرکے غلط حرکت کررہے ہیں۔ اس معاملے میں منصورہ کالج کے ذمہ داران نے احتیاطی قدم اٹھایا ہے۔ اب کسی کو بھی زیادہ پیکٹ کے آرڈر دینے پر اسے کسی بھی معتبر ادارے یا تنظیم کا لیٹر دینا ہوگا تاکہ اس پیکٹ کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ منصورہ کالج و اسپتال اس کورونا بیماری کو قابو میں کرنے کے لیے سرخیوں میں آگیا ہے کہا جارہا ہے کہ اس کاڑھے سے سردی، زکام، بخار ختم ہوتا ہے اور قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!