Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

مسجد اقصی میں صہیونیوں نے فوج کی نگرانی میں بے حرمتی کی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک نے کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 170 یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں‌نماز کی ادائیگی اور مسجد کے مرمتی کام سے بھی طاقت کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!