Monday, March 8, 2021
malegaontimes

مسجد الحرام میں عام لوگوں کو نماز پڑھنے کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری

کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران اپنائے جانے والے طریقہ کار کی نئی گائیڈ لائن جاری کر دیں ہے۔ العریہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

اعلان کردہ گائیڈ لائن کے تحت چہرے پر ماسک پہننے، مسجد میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانے، اپنے ساتھ الگ سے جائے نماز لانے، مسجد میں داخلے کے وقت ہاتھ سینی ٹائز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں کھانے پینے کی اشیا لانے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مسجد حرام میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے، مسجد سے نکلتے وقت کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنانے اور مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات میں کھڑے ہونے، مسجد میں تلاوت کلام

پاک کے لیے قرآن پاک ساتھ لانے یا موبائل فون پر تلاوت کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!