Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

حیدرآباد میں انسانی دل کو منتقل کرنے کے لئے میٹرو ٹرین کا کیا استعمال

شہر حیدرآباد میں پہلی مرتبہ حیدرآباد میٹرونے دل کی پیوند کاری کے لئے اپنی خدمات پیش کی اور دل کو میٹرو ٹرین میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیاگیا۔

اب تک ایک اسپتال سے انسانی اعضا کی دوسرے اسپتال بذریعہ سڑک منتقلی کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے گرین چینل فراہم کیاجاتا تھا۔

اس گرین چینل کے ذریعہ دونوں اسپتالوں کے روٹس کی دیگر تمام ٹریفک کو روک کر انسانی اعضا منتقل کرنے والی ایمبولنس کو راستہ فراہم کیاجاتا تھا اور چند ہی منٹوں میں انسانی اعضا کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقلی کویقینی بنایاجاتا تھا تاہم شہر میں پہلی مرتبہ میٹرو ریل خدمات نے یہ گرین چینل فراہم کیا۔

error: Content is protected !!