پورے ملک میں کوویڈ19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے جانچ کو تیز کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعرات کو ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک موبائل لیب کا آغاز کیاہے, جو کورونا ٹیسٹنگ میں استعمال ہوگا. یہ لیب کسی بھی علاقے میں جانچ کر سکے گی۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی لیب ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، اس موبائل لیب میں ، آر ٹی پی سی آر ٹیکنک کے ذریعہ کورونا وائرس کے 25 ٹیسٹ ، ایلیسا ٹیکنالوجی کے ساتھ 300 ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹی بی اور ایچ آئی وی سے متعلق کچھ ٹیسٹ بھی کروائے جاسکتے ہیں۔ موبائل لیب جدید سہولیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
وزیر صحت کے مطابق ، یہ لیبز ان جگہوں کے لئے استعمال کی جائیں گی جہاں لیب کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے دیہات اور قصبوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسی کے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا ہیکہ ہمارے ملک میں فروری میں صرف ایک لیب تھی ، لیکن آج ہمارے پاس 953 لیب ہیں۔ ان میں سے تقریبا 700 لیبز سرکاری ہیں ، لہذا اب ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ زیادہ ہوں گے۔
اس موبائل لیب کے بارے میں ، مرکزی وزیر نے کہا کہ انہیں دور دراز علاقوں میں جانچ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
Delhi: Union Health Minister Harsh Vardhan today launched India’s first mobile lab for #COVID19 testing. It’ll be deployed in interior, inaccessible parts of the country&have capability to perform 25 RT-PCR tests/day, 300 ELISA tests/day & addl tests for TB, HIV as per CGHS rates pic.twitter.com/g9ESE9GKeJ
— ANI (@ANI) June 18, 2020
The I-Lab will be deployed in the interior, inaccessible parts of the country & shall have the capability to perform
🔻25 #COVID19 RT-PCR tests/Day
🔺300 ELISA tests/day
🔻Addl tests for TB, HIV etc as per CGHS rates#AtmaNirbharBharat #Covid_19 @DBTIndia @PMOIndia @MoHFW_INDIA pic.twitter.com/vYVwXZbCVw— Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) June 18, 2020