انڈیا اور انگلینڈ کے بیچ جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے اسپنر معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کوہلی کو کسی اسپنر نے آؤٹ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ معین علی ٹیسٹ میں کوہلی کو بولڈ کرنے میں کامیاب ہونے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
Excellent Delivery From Moeen Ali to Dismissed Kohli On Duck.
#INDvsENG— کــاکــا بــــدتـــمیــــــــــــــــز (@ksz399) February 13, 2021
جب کوہلی کو آؤٹ کیا گیا تو وہ یقین نہیں پارہے تھے کہ وہ اس طرح سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ اپنی اننگز میں کوہلی نے صرف 5 گیندوں کا سامنا کیا اور زیرو رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے کے بعد، وہ تھوڑی دیر کے لئے کریز پر موجود رہے. انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں۔ تھرڈ امپائر نے ٹی وی اسکرین پر جب ریپلے دکھایا تب تک کوہلی کو یقین ہو گیا کہ معین نے انہیں چکما دیا ہے اور وہ پویلین کی جانب بڑھ گئے۔