Friday, February 26, 2021
malegaontimes

موٹاپے کے شکار اور تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کو کووڈ 19 سے زیادہ خطرہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے چیف سائنٹسٹ  ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے جمعرات کے روز  کووڈ ۔19 پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “نوجوانوں میں موٹاپا سمیت کچھ بیماریوں کے شکار افراد میں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں یہ سمجھ کر چلنا چاہئے کہ نوجوان بھی  کوویڈ19 سے متاثر ہوسکتے ہیں یا نوجوانوں کو بھی  کورونا سے   موت ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر موٹاپے کے شکار  افراد یا پھر  تمباکو نوشی کرنے والوں کے کورونا سے شدید بیمار پڑنے یا ان کی موت کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے”۔

گلوبل ریسرچ اینڈ انوویشن فورم نے  دو روزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ اس اجلاس  میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ابھی تک کورونا سے متاثرین کی جتنی تعداد کی تصدیق ہوئي ہے، درحقیقت متاثرہ افراد کی تعداد اس سے 10 گنا زيادہ ہوسکتی ہے۔ میٹنگ میں کورونا  سے متاثرہ افراد کی اموات  کی شرح وسطا 0.6 فیصد بتایا گیا ہے ۔


error: Content is protected !!