Friday, March 5, 2021
malegaontimes

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی قیادت میں سائزنگ ایسوسی ایشن اور بنکروں کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

پاور لوم جاری کرنے میں ہورہی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سائزنگوں کو دی گئی نوٹس واپس لینے کا مطالبہ.

پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے کاروبار معطل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہر خاص و عام متاثر ہے۔ وہیں شہر کی لائف لائن کہی جانے والی پاور لوم صنعت بند ہونے سے شہر کے تمام کاروبار بھی شدید متاثر ہیں۔اسی مسائل کو لیکر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی قیادت میں سائزنگ مالکان اور بنکروں کے وفد نے کمشنر ترمبک کاسار سے ان کے بنگلے پر ملاقات کی اور پاور لوم صنعت کو دوبارہ جاری رکھنے میں مختلف رکاوٹوں پر گفتگو کی وفد نے کمشنر کو بتایا کہ جب تک پاور لوم کا چکر نہیں چلتا مالیگاؤں کے دوسرے کاروبار بھی متاثر رہتے ہیں۔ اب دو مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں پاور لوم شروع کرنے کی تیاری ہورہی ہے ۔ 2011 میں چھ نئے گرام پنچایت کو مالیگاؤں کارپوریشن میں شامل کیا گیا تھا ۔ ہر دس پر ڈیولپمنٹ پلان بناکر شہر کی تعمیر و ترقی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے مگر کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کی ترقی کیلئے ڈی پی پلان بنانے کی بجائے نئے علاقوں کو یلو ایریا( yellow area ) ڈیکلیئر کردیا جبکہ مالیگاؤں مکس زون ہے، جس کی وجہ سے سائزنگوں اور کارخانوں کو جاری رکھنے میں دشواری ہورہی ہے اور پاور لوم کو بہرے پن کی وجہ بتانے والے صنعت دشمنوں نے آلودگی کی آڑ میں سائزنگ اور پاور لوم صنعت سے منافقانہ رویہ اور پیٹھ میں خنجر بھونکنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے بنکر اور مزدوروں کے درمیان لڑائی لگا کر سیاست کرکے درپردہ پاور لوم صنعت کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ کارپوریشن کی رپورٹ کی بنیاد پر مہاراشٹر پولوشن کنٹرول بورڈ نے 28 سائزنگ کو نوٹس دے کر بند کردیا ہے ۔ مزید ستم یہ کہ موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران 64 سائزنگ کو شوکاز نوٹس جاری کی گئی جس کی وجہ سے سائزنگ مالکان تشویش کا شکار ہیں اور پاور لوم دوبارہ جاری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیوں جب تک سائزنگ چالو نہیں ہوگی تب تک بھیم تیار نہیں ہوگی اور پاور لوم چالو نہیں ہوسکے گا۔

mufti ismail

وفد نے مذکورہ تمام مسائل سے کمشنر کو واقف کروایا اور سائزنگوں کو دی گئی نوٹس کو واپس لینے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر نے مثبت قدم اٹھانے کا یقین دلایا ۔اس وفد میں مفتی صاحب کے علاوہ یوسف الیاس ، مکی سیٹھ، مالک سیٹھ، محبُ اللہ سیٹھ، اسحاق چودھری، مستقیم ڈگنیٹی، عیدی امین، مبشر مشتاق وغیرہ حاضر رہے ۔


error: Content is protected !!