کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر سے شہر میں تشویش کا ماحول ہے کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کو بے انتہا پریشانی کا سامنا ہے ۔ ناسک ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مالیگاؤں کے سیمپل کو ٹیسٹ کرنے سے انکار کیا ہے جوکہ کھلا بھید بھاؤ ہے وہیں پرائیویٹ ہاسپٹل بند ہونے کی وجہ اور بروقت طبی امداد نا ملنے کی وجہ سے سے شرح اموات میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے ۔اسی طرح واڈیا اسپتال اور سول اسپتال کو بلا وجہ بند کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو بے حد پریشانی ہورہی ہے ۔ایسے تمام مسائل کے سدباب کے لئے مفتی صاحب نے وزیر صحت راجیش ٹوپے کو شہر آنے کی دعوت دی ہے جس پر وزیر صحت کل بروز منگل مالیگاؤں کا دورہ کریں گے ۔