malegaontimes

رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی ایما پر ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے کی شہر آمد۔ کئی اہم مطالبات منظور

کورونا سے ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے مالیگاؤں شہر پر سب کی نظریں مرکوز ہیں اور ایسے وقت میں منظم منصوبہ بندی کی بجائے کارپوریشن اور انتظامیہ زبانی جمع خرچ کررہی ہے جس سے کی وجہ سے دن بہ دن مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے-اور ان حالات میں فرقہ پرستی بھی اپنے عروج پر ہے-دھولیہ و ناشک والوں نے مالیگاؤں کے لوگوں کا سویب سمپل اپنے یہاں کرنے سے انکار کردیا یہ بات گزشتہ دنوں کمشنر کاسار صاحب نے بتائی جب مالیگاؤں بچاؤ منچ کے ذمہ داران اور مفتی اسماعیل صاحب نے کمشنر سے میٹینگ کی

ایسے حالات میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے گزشتہ روز وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر گفتگو کی جس پر وزیر صحت نے مالیگاؤں آنے کی بات کی

آج دوپہر میں سرکاری ریسٹ ہاوس میں وزیر صحت راجیش ٹوپے کی آمد پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے تفصیلی گفتگو کی

سول ہسپتال کو نون کووڈ کے مدعے پر بات کرتے ہوئے مفتی صاحب نے سول ہسپتال کو کووڈ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر منسٹر دادا بھسے نے اعتراض کرتے ہوئے یہ کہا کہ مالیگاؤں کے علاوہ تعلقہ کے دیگر مریض علاج کے لیے سول ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اسی لیے سول ہسپتال کو کووڈ نا بنایا جائے جس کی حمایت شہر کے ماجی آمدار و کارپوریشن کی مئیر نے کرتے ہوئے منسٹر دادا بھسے کی بات کی حمایت کی جس پر وزیر صحت نے سول ہسپتال کو کووڈ ہسپتال کرنے سے انکار کیا

کورونا سے جاں بحق ہونے والے مسلم خاندان کی خواتین خصوصی طور سے بیوہ خواتین کو گھر میں عدت کے ساتھ کورنٹائن کا مطالبہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے رکھا جس کو وزیر صحت نے منظور کیا

mufti ismail qasmi

سرکاری ریسٹ ہاوس میں ہی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے مالیگاؤں شہر بچاؤ منچ کے اراکین سے خصوصی ملاقات کے لیے وزیر صحت سے بات کی جس پر وزیر موصوف نے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول پہنچ کر مالیگاؤں شہر بچاؤ منچ کے ذمہ داران مولانا عبدالحمید ازہری صاحب، ڈاکٹر سعید فارانی صاحب ،الحاج یونس عیسی صاحب، اسحاق زری والا صاحب، عبدالمجید بکھار والا صاحب، حنیف شوال صاحب ،سابق چیرمین و کارپوریٹر اعجاز بیگ صاحب ، کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب ؛مختار عدیل و حلیم صدیقی، مبشر مشتاق صاحبان سے نصف گھنٹہ تفصیلی گفتگو کی کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کیمپس و مدرسہ مہد ملت کیمپس دینے کی پیشکش کی

اسی طرح جین سنگھٹنا کی موبائل ایمبولینس ڈاکٹرس و سبھی سہولیات کے ساتھ شہر کے مشرقی علاقے میں گشت لگائے اس کی منصوبہ بندی کی بات کی جس پر وزیر صحت نے ضلع کلکٹر کو ایمبولینس پر ڈاکٹروں کی تقرری و مشرقی علاقے میں گشت کا حکم دیا

کورونا و دیگر امراض سے متاثر مریضوں کے علاج و معالجے کی منصوبہ بندی کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے سوال پر وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کووڈ و نان کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب و ڈاکٹر سعید فارانی صاحب کو ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ آپ ڈاکٹرس اپائنٹ کرنے کی لسٹ ضلع کلکٹر کو روانہ کریں ان کی تنخواہ سمیت ڈاکٹرس کو فوری اپائنٹ کرنے کے لیے ضلع کلکٹر کو پابند کیا جائے گا

کورونا مریضوں کے سوئب ٹیسٹ میں ہورہی تاخیر کی نشاندہی پر وزیر صحت نے دھولیہ میں مالیگاوں کے لیے علیحدہ سے لیب شروع کرنے کی بات کی اسی طرح مالیگاؤں کے لیے فوری ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے مطالبے کو بھی منظوری دی-

کھلے میدانوں میں کورونا کے علاج پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب اور مالیگاؤں بچاؤ منچ کے سخت اعتراض پر وزیر صحت نے ضلع کلکٹر کو حالات و علاقے کی مناسبت سے کام کرنے اور جائزہ لینے کے احکامات دئے

وزیر صحت کا آج کا یہ دورہ نہایت ہی کامیاب رہا رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اور مالیگاؤں بچاؤ منچ نے آج کے خصوصی دورے کے لیے وزیر صحت راجیش ٹوپے کا شکریہ ادا کیا-

error: Content is protected !!