Friday, February 26, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی خدمات کی سراہنا، نیو فیوچر فاونڈیشن و ناگپاڑہ ٹائمس کیطرف سے توصیفی سند واعزاز

لاک ڈاون و کورونا مہا ماری کے دوران ایم ایل اے  مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی خدمات کو دیکھتے ہوئے  شہر ممبئی کے معروف نیو فیوچر فاونڈیشن و ناگپاڑہ ٹائمس نے مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کو  انکی آفس پر پہنچ کر ایک مختصر سی تقریب میں گل و توصیفی سند پیش کی، اور موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسکا اعتراف کیا۔

نیو فیوچر فاونڈیشن و ناگپاڑہ ٹائمس رکن اسمبلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیا کہ انہوں نے لاک ڈاون و کورونا مہا ماری اور اپنی خود کی علالت  کے دوران  میں بھی  اہلیان شہر کی خدمت کو فرض منصبی سمجھ کر دن و رات کے اوقات میں اپنی بساط بھر کوشش سے شہریان کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔

اسی کے ساتھ لوگوں سے اپیل بھی کی گئی کہ اب جبکہ مالیگاؤں شہر سینٹرل حلقہ اسمبلی میں کورونا متاثرین کی تعداد اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے نہ کے برابر ہے حالات نارمل ہوچکے ہیں۔  اور شہر ہمیشہ کی طرح پھر سے پٹری پر لوٹ آئے اس کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہے۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!