Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

ممبئی کے ڈونگری میں ڈرگس چھاپہ، 2کروڑ روپئے نقد اور بڑی تعداد میں نشہ آور اشیا برآمد

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ رات ممبئی کے ڈونگری علاقے میں منشیات کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں این سی بی کو ڈرگس کے خلاف جاری اپنی مہم میں اہم بڑی کامیابی ملی ہے۔

یہ کارروائی صبح تک جاری رہی۔ اس دوران یہاں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا، ہتھیار اور دو کروڑ سے زیادہ نقد روپے برآمد کیے گئے۔یہ فیکٹری گینگسٹر چنکو پٹھان کی بتائی جا رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق چنکو پٹھان کریم اللہ کا رشتےدار ہے اور ڈی کمپنی کے لئے کام کرتا ہے۔

ڈونگری

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سیمر وانکھیڈے نے بتایا کہ کل منشیات کے خلاف کارروائی میں ممبئی سے متصل گھنسولی علاقے سے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد ہی ڈونگری علاقے کی اس فیکٹری کے بارے میں معلوم ہوا۔ منشیات کی یہ فیکٹری عارف بھجوالا نام کا ڈرگس پیڈلر چلاتا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے کے بعد سے ہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے منشیات کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، جس کے بعد ممبئی کے متعدد علاقوں سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

error: Content is protected !!