ملک کے مالی دارالحکومت ممبئی کے مانخورد میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہے۔ مانخورد میں خوفناک آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر کے 95 انجن موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دوپہر 2.44 بجے یہ آگ لگی ہے۔ مانخورد کے کرلا اسکریپ میں اسکریپ میٹریل میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ 10 سے 12 فٹ تک دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔
#मुंबई – मानखुर्दमध्ये गोडाऊनला लागली भीषण आग pic.twitter.com/Zo5LDqrKcl
— News18Lokmat (@News18lokmat) February 5, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مانخورد میں 100 سے زیادہ ردی کی دکانیں ہیں۔ آگ محکمہ کی 19 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ آگ نے احتیاطی طور پر پولیس اور بی ایم سی کی مدد سے آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا ہے۔