Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

مہاراشٹر میں بھی زرعی قوانین کی مخالفت، ہزاروں کسان ممبئی کے آزاد میدان میں جمع ہوئے

کسان زرعی قانون کی مخالفت میں تقریبا 3 ماہ سے دہلی کی سرحد پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ اب کسانوں کی یہ تحریک پنجاب، ہریانہ، دہلی کے راستے ہوتے ہوئے مہاراشٹر تک پہنچ چکی ہے۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے کسان، زرعی قانون کے احتجاج میں ممبئی کے آزاد میدان میں آکر جمع ہوگئے ہیں۔ کسان ریاست کے مختلف حصوں سے پیدل ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ شرد پوار سمیت بہت سے دوسرے رہنما ان کسانوں سے خطاب کریں گے۔ یہ کسان دہلی میں جاری کسان تحریک کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ یہاں 26 جنوری کو بھی منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کسان آج راج بھون کا سفر کریں گے اور انہیں میمورنڈم پیش کریں گے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، مظاہرین کا کہنا ہے کہ “ہم آج گورنر کو ایک میمورنڈم دیں گے۔ ہمارے اہل خانہ بھی ہمارے ساتھ آئے ہیں کیونکہ اگر ہم سے کھیتی باڑی چھوٹ گئی تو پورا خاندان سڑک پر آجائے گا”۔

error: Content is protected !!