اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی جیل سے رہائی حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پھر سے ایکٹیو ہو گئے ہیں. انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ،
” میرے اندر کے اندھیروں کو کرنے دو شکایت،
ہنسا کر لاکھوں چہروں کو روشن کیا ہے میں نے.”
منور فاروقی، جن پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا. انہیں تقریباً 35 دن بعد، گذشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کے ایک دن بعد، مدھیہ پردیش کے اندور کی جیل سے رہا کیا گیا۔
منور کو یکم جنوری کو بی جے پی ایم ایل اے کے بیٹے کی شکایت پر اندور میں ایک شو کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔