Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

منور فاروقی کو سپریم کورٹ سے ملی راحت، عبوری ضمانت پر رہا

ایک شو کے دوران “ہندو دیوی اور دیوتاؤں کی توہین” کے الزام میں جیل کی سزا پانے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو آج سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے. اسی کے ساتھ کورٹ مدھیہ پردیش حکومت کو اس کا نوٹس بھی جاری کیا۔

اس سے قبل منور فاروقی کی تین بار ضمانت کی عرضی رد کر دی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے انہیں 28 جنوری کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔



ہم آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی ایم ایل اے کے بیٹے کی طرف سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر کامیڈین منور فاروقی کو اندور میں ایک شو کے دوران یکم جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

mt ads

error: Content is protected !!