Monday, March 8, 2021
malegaontimes

شوہر کا قتل کرنے والی بیوی بھی پنشن کی حقدار: ہائی کورٹ کا حیرت انگیز فیصلہ

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ایک سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت شوہر کا قتل کرنے والی بیوی بھی فیملی پنشن کی حقدار ہے۔کیس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ترسیم سنگھ اور بلجیت کور ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ دونوں شوہر اور بیوی ہیں ۔

سرکاری ملازم ترسیم سنگھ کا 2008 میں انتقال ہوگیا ۔ تاہم 2009 میں اس بات کا پتہ چلا کہ ترسیم سنگھ کا اس کی بیوی بلجیت کور نے قتل کیا تھا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا اور گرفتار کرلی گئی۔ بلجیت کور کو 2011میں سزا سنائی گئی ۔ اور اسی سال سے بلجیت کور کو اپنے شوہر کی موت سے ملنے والے فیملی پنشن کو حکومت نے روک دیا۔بلجیت کور نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی اور فیملی پنشن روکنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا اس سال ۔ 25 جنوری کو کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے ایک اہم فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ بیوی کو فیملی پنشن سے اس بنیاد پر محروم نہیں کیا جانا چاہئے کہ اس نے اپنے شوہر کا قتل کیا ہے۔ کیونکہ فیملی پنشن ایک فلاحی اسکیم ہے جو سرکاری ملازم کی موت کے بعد خاندان کی معاشی مدد کے لئے متعارف ہوئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر کسی فوجداری مقدمہ میں بیوی کو سزا بھی ہوتی ہے تو، وہ فیملی پنشن کی حقدار ہوگی۔ ہائی کورٹ نے بلجیت کور کے فیملی پنشن معطل کرنے کے حکومت کے احکامات کو منسوخ کردیا ۔اور حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 2011 سے بقایاجات کو دو ماہ کے اندر ادا کریں۔

error: Content is protected !!