Friday, March 5, 2021
malegaontimes

دہلی میں نقلی ٹاٹا نمک کی فیکٹری کا بھا نڈاپھو ٹا

گزشتہ 4 ماہ سے کو رونا بیما ری سے پو را ملک پریشان ہے جس میں  دہلی بھی شامل ہے، لیکن اس دوران بھی نقلی سامان فرو خت کرنے والے باز نہیں آ ئے، دارالحکو مت نئی دہلی میں ایک ایسا وا قعہ پیش آ یا جب لوگ لاک ڈ ا ؤن میں روز مرہ کی اشیا ء حا صل کرنے کے لئے پریشان تھے تب دہلی میں تقریبا 10 ہزار کلو جعلی نمک  فروخت کیا گیا۔

دہلی کے شاہ باد ڈیری علاقے میں پو لس کے چھا پے کے دوران 3 ہزار کلو جعلی نمک کے ساتھ نمک بنانے والی مشین بھی برآمد کی گئ ہے۔ فیکٹری سے ضبط کئے گئے نمک سے یہ پہچان پانا مشکل ہے کہ کونسا نقلی ہے اور کونسا ٹاٹا کمپنی کا بنایا ہوا اصلی نمک ہے۔نمک کی سپلا ئے کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو شک ہوا جس کے بعد پولس نے کا روائی کی۔

کا روائی کے دوران پتہ چلا کہ ضبط کیا گئے نمک کی تعداد صرف  3ہزار کلو ہے جب کہ پہلےہی 10 ہزار کلو فروخت کیا جا چکا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران جب ایک ٹیکسی ڈرائیو ر کی معاشی حالات خراب ہو ئے تب اس نے نقلی فیکٹری ہی کھول ڈالی۔ ملزم پولس حراست میں ہے ۔


error: Content is protected !!