Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

لاک ڈاؤن کی افواہوں کو چھوڑ کر انلاک کے دوسرے مرحلے کی تیاری کریں : وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے خلاف لڑائی کو تیز کرتے ہوئے ملک کو انلاک کی طرف بڑھادیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سب کو موجودہ آزمائشی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرنا ہوگا اور اس میں اضافہ کرنا ہوگا۔

کورونا مدت کے دوران وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اپنے چھٹے مکالمے میں وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ اب تک ہندوستان اس لڑائی میں بڑے پیمانے پر کامیاب رہا ہے اور ہدایات اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے منگل اور بدھ کے روز ملک کے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے دو دن بات چیت کی۔ بدھ کے روز انھوں نے 15 ریاستوں سے بات چیت کی ۔ اس قبل منگل کو 21 ریاستوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نظم و ضبط کے ساتھ کورونا کے تیزی سے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا شروع کیا گیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کام کو آگے لے جانا ہوگا۔ اب آپ کو انلاک 2.0 کی تیاری کرنی ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تین ماہ قبل پی پی ای کٹس اور این 95 ماسکوں پر شور مچ گیا تھا۔ لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ پی ای کٹس اور اسی این 95 ماسک کو ملک بھر میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کے پاس کٹس کا ضروری ذخیرہ ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت بھارت میں بنائے جانے والے وینٹیلیٹروں کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔


error: Content is protected !!