Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

لوگوں میں متاثر کن کہانیوں کو فروغ دیں: پی ایم مودی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز لوگوں سے اجتماعی کوششوں کے “متاثر کن واقعات” شئیر کرنے  کی تاکید کی ۔ انہوں نے یہ بات اپنے26 جولائی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ آپ متاثر کن داستانوں سے آگاہ ہوں گے کہ اجتماعی کوششوں سے کس طرح مثبت  تبدیلیاں آتی ہیں۔ ایسے بہت سارے لوگ ہیں جنکی متاثر کن جدوجہد بھری زندگی کی کہانیوں کی وجہ سے دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آپ یقینا ان اقدامات کے بارے میں جانتے ہوں گے جس نے بہت ساری زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے۔  براہ کرم انھیں اس مہینے کے من کی بات  کے لئے شیئر کریں ، جو 26 تاریخ کو ہوگی۔ مودی نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرنے کے لئے لوگوں سے یہ بھی  کہا کہ وہ اپنی تجاویز NaMo ایپ اور MyGov ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!