Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

حکومت زرعی قانون پر اٹل، وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تینوں زرعی قوانین پر جاری کسانوں کی تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے اور غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کے شکریہ کے ووٹ سے متعلق تین روز تک چلنے والی چرچا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 12 کروڑ کسانوں کے پاس دو ایکڑ سے بھی کم اراضی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جاری امداد کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا ، سرکار کا ارادہ ان امداد کو ان کسانوں تک پہنچانا ہے۔



انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات گزشتہ حکومتوں کی بھی ہمیشہ سے ترجیحات میں رہی ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے سابق وزرائے اعظم لال بہادر شاستری اور چودھری چرن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہئے۔ کوئی قانون حتمی نہیں ہے۔ ان میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے اور بعد میں بھی بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی ایک بار جب قانون نافذ ہوجائے تو ان میں جو بھی کمی ہے اسے دور کردیا جائے گا

mt ads

error: Content is protected !!