Friday, March 5, 2021
malegaontimes

ناسک میں 500 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر سینٹر بنایا جائے گا

مہاراشٹر کے خوراک فراہمی اور تقسیم کے وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ شہر کے  آس پاس کے ایک نجی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز ایسوسی ایشن CREDAI کی مدد سے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں کورونا مریضوں کے لیے 500 بستروں کا انتظام کرتے ہوئے کوویڈ کیئر سینٹر قائم کیا جائے۔ ناسک میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر بھجبل نے اتوار کے روز CREDAI کے عہدیداروں اور کارپوریشن میں ہدایت کی ہے کہ کوویڈ کیئر سینٹر میں بستر سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی جائے۔

CREDAI کے صدر روی مہاجن نے کوویڈ کیئر سینٹر کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہائی کرائی ہے۔ ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رادھا کرشنا گامے نے کہا کہ کارپوریشن کے ذریعہ کوویڈ کیئر سینٹر میں تمام ضروری عملہ اور سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!