ناسک شہر کے باشندگان کے لئے خوشخبری آئی کہ اب انکے شہر میں میٹرو ٹرین چلے گی مرکزی حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنے والی ریلوے کو ابارنے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار 55 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جس میں سے ایک لاکھ سات ہزار 100 کروڑ کی تجویز صرف سرمایہ جاتی اخراجات ہیں۔ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے لئے نیشنل ریل اسکیم ۔2030 تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد 2030 تک مستقبل کے لئے ریلوے کا نظام تیار کرنا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے علاوہ، میٹرو، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس پر 19 ہزار کروڑ لاگت آئے گی۔ بجٹ کی تجویز میں کوچی، بنگلورو، چنئی، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔