Friday, March 5, 2021
malegaontimes

نصر فاونڈیشن کا میر ج بیورو اور میڈیکل ہیلپ سینٹر شروع کرنے کا فیصلہ، افتتاح جمعہ کو

مالیگاؤں: شہر میں بلا تشہیر فلاحی کام انجام دینے والی تنظیم نصر فاونڈیشن، جس کے ذریعے رعایتی داموں میں ادویات فراہمی کا سلسلہ جاری ھے. وہیں دور دراز کے علاقوں کے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے کے لیے سیارہ آخرت کے ذریعے بھی فلاحی خدمات انجام دی جارہی ہے. اب الحمدﷲ نکاح اور شادی بیاہ رشتہ ازدواج کی رہنمائی کے لیے میرج بیورو اور نکاح فورم بھی شروع کیا جارہا ہے. جہاں سے مقامی رشتوں سے متعلق رہنمائی اور قانونی امداد و ہدایت فراہم کی جاۓ گی.

اسی کے ساتھ ساتھ وہیں طبی رہنمائی اور سرکاری اسکیموں کی حصول یابی میں اعانت کی جاۓ گی. جمعہ 19فروری شام چار بجے نصر میڈیکل نزد جونا فاران ہاسپٹل پر دونوں کاموں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے. ذمہ داران نے شرکت کی گزارش کی ہے. نصر فاونڈیشن کے ذریعے شہر میں خاموش خدمات انجام دی جاتی ہے جو قابل تقلید عمل ہے. شہر میں اسی طرح بے لوث بلا مفاد کام کرنے والوں کی ضرورت ہے دیگر اداروں کو بھی ان کاموں کی تقلید کرنا چاہیے.

error: Content is protected !!