Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

نیوزی لینڈ نے آئی پی ایل کے معاملے میں ہاتھ اوپر کرلیا، کہا کہ کبھی نہیں کی میزبانی کی پیشکش

نئی دہلی : نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا کہ اس نے اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی میزبانی کی پیش کش نہیں کی ہے۔ اور اس طرح کی خبروں کو محض قیاس آرائی کا نام دیا ہے۔ این زیڈ سی کے ترجمان رچرڈ بوک نے تصدیق کی کہ کرکٹ بورڈ نے کبھی بھی آئی پی ایل کی میزبانی میں دلچسپی نہیں ظاہر کی۔ آئی پی ایل کا انعقاد مارچ میں ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ بورڈ آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کی جگہ ستمبر سے نومبر کے اوائل میں آئی پی ایل کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنارہا رہا ہے۔ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے T20 ورلڈ کپ ملتوی کیا جارہا ہے۔ اگر آئی پی ایل کا ملک سے باہر انعقاد ہوتا ہے تو یہ دوسرا موقع ہوگا جب کہ سارا ٹورنامنٹ بیرون ملک منعقد ہوگا۔ آئی پی ایل کا انعقاد بھارت میں عام انتخابات کی وجہ سے 2009 میں جنوبی افریقہ میں کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز بی سی سی آئی کے صدر سو رو گنگولی نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا انعقاد ہے اور وہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کے باوجود 2020 میں اس سنسنی خیز T20 کی توقع کرتے ہیں۔ بیرون ملک لیگ کا انعقاد ایک آپشن ہے لیکن اس سے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ گنگولی نے کہا کہ میں اسے اسی ترتیب میں رکھتا ہوں۔ پہلے کیا ہم مقررہ وقت پر آئی پی ایل کا اہتمام کرسکتے ہیں؟ کیونکہ آئی پی ایل میں وقت محدود ہے۔ دوسرا یہ کہ اگر یہ ہندوستان میں ممکن نہیں تو ہم بیرون ملک میں انتظام  کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!