Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

طوفان نسرگ کے باعث مہاراشٹر میں 4 افراد ہلاک، 7 اضلاع شدید متاثر ہوئے

کل بروز بدھ کو نسرگ نامی طوفان جس نے ضلع رائے گڑھ کے علی باغ کے جنوب میں زبردست طوفان برپا کردیا ، اسی کے ساتھ  مہاراشٹر کے کوکن ساحل کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کی لائنوں ، سڑکوں پر گرے درختوں کی تباہی کا نشانہ چھوڑ دیا۔  جسکی وجہ سے احتیاتی طور پر سات اضلاع کے 85،000 افراد کو محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی، جن میں پالگھر ، رتناگری اور تھانہ  جیسے اضلاع شامل ہیں۔

 کل آئے طوفان کی وجہ سے ۴ لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ہے، ریاستی عہدیداروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رائے آباد میں دو اور پونے ضلع میں دو افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ سندھودرگ  اور رتناگری میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے اور نائب  وزیراعلیٰ اجیت پوار نے ضلع کلکٹرس اور ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ صبح کی صورتحال کا جائزہ لیا، ٹھاکرے نے انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے اور جان و مال کو پہنچنے والے نقصان کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔


error: Content is protected !!