Friday, February 26, 2021
malegaontimes

نعمانی نگر میں36سالہ خاتون نے کی خودکشی

مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں  میں نعمانی نگر کے علاقے میں ایک 36سالہ خاتون نے بیماری اور معاشی حالات سے پریشان ہو کر موت کو گلے لیا۔ خاتون کا سورت شہر کے ایک ہاسپٹل سے علاج جاری تھا، لیکن لاک ڈاؤن اور معاشی تنگی کی وجہ سے ہو وہ وہاں سے دوا گولی حاصل کرنے سے قاصر تھیں۔ جسکی وجہ سے تنگ آکر انہوں نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

خاتون کی شناخت  سائرہ بانو شیخ عمر  کے طور پر ہوئی ہے۔ پسماندگان میں 2 لڑکی اور 2 بچے ہیں ۔ مقامی سِول ہاسپٹل میں پترکار جمال شیخ ، رشید حاجی ، شفیق انٹی کرپشن  اور شہر کے سرکردہ سوشل ورکرس نے قانونی کاروائی میں مدد کی اور لاش  کو پوسٹ مارٹم کے بعد انکے گھر والوں کے حوالے کیا۔

جاری ماہ میں شہر میں یہ خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے رمضان پورا میں ایک اور میرا داتار نگر میں 2لوگوں نے خودکشی کی تھی۔ شہر کی مفکرین  و دانشوران سے گزارش کی جاتی ہیکہ اس جانب توجہ دی جائے ۔ اور شہریان سے بھی گزارش کی جاتی ہیکہ اپنے آس پاس اور پڑوسیوں کا خیال رکھیں۔اور  شہریان صحیح طور سے مستحق افراد کو تلاش کر کے ان کی مدد کی جائے۔


free-home-delivery


error: Content is protected !!