Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

ہیرا گولڈ کی مالکن نوہیراشیخ ضمانت پر رہا، انویسٹرس کا پیسہ واپس کرنے کا یقین دلایا

تین روز قبل سپریم کورٹ سےمشروط ضمانت پانے کےبعد ہیرا گروپ آف کمپنیز کی مالکن (سی ای او) نوہیرا شیخ جمعہ کی صبح بائیکلہ،ممبئی جیل سے باہر نکلیں، جہاں انکے حامیوں اور انویسٹرس کا ایک بڑا ہجوم پہلے ہی سے انکے باہر آنے کے انتظار میں تھا ۔

جیل سےبذریعہ کار باہر نکلنے کےکچھ ہی دیر بعد دوران سفر ہی غالباً نوہیرا شیخ نے ایک ویڈیو پیغام اپنے انویسٹرس جنہیں وہ ہیرا فیمیلی کہتی ہیں کے لیے جاری کیا جو کافی وائرل ہوا ہے، جس میں وہ یقین دہانی کروا رہی ہیں کہ وہ امانت دار ہیں اور سبھی انویسٹرس کا ایک ایک پیسہ واپس کردیں گی۔

یاد رہے کہ نوہیرا شیخ کو اکتوبر -نومبر 2018 میں کئی سو کروڑکے فراڈ اور پونزی اسکیم معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا،تاہم سپریم کورٹ نے انکی کمپنی کے بزنس کو پونزی اسکیم نہیں مانا ہے اور اب جا کر انہیں مشروط ضمانت بھی مل گئی ہے۔

ماضی میں ہمارے مالیگاؤں سے بھی بہت سارے لوگوں نے اس کمپنی میں کئی سو کروڑ روپیہ انویسٹ کیا تھا اور وہ لگاتار دو سال سے نوہیرا شیخ کے جیل جانے کے بعد سے بڑی کسمپرسی کے عالم میں گزارا کر رہے ہیں۔ان میں سے بعض تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کئی پلاٹ اور زیورات بیچ کر اس کمپنی میں اپنا ساراپیسہ لگادیاتھا. سال 2018 میں کئی مہینوں تک پیسہ نہ ملنے پر اور پھر نوہیرا شیخ کےاچانک گرفتار ہوجانے سے انہیں بڑا دھچکا لگا تھا۔

عالمہ نوہیرا شیخ کے جیل سے نکلنے کے بعد کا پہلا وائرل ویڈیو ملاحظہ کریں،

error: Content is protected !!