Friday, February 26, 2021
malegaontimes

پاکستان: راولپنڈی شہر میں بم دھماکہ ، 1 ہلاک 15 زخمی

پاکستان میں راولپنڈی شہر کے صدر کے علاقے میں کول سینٹر چوک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس بم دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے واقعہ کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔

یہ دھماکہ شہر کے صدر کے علاقے میں ہوا جو پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ہے۔ اسی دوران پولیس کے ترجمان ساجد الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو بجلی کے کھمبے میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ حادثے کی جگہ کے آس پاس موجود ہ املاک کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اس دھماکہ میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسی دوران دو بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے اور ساتھ ہی امداد کا کام بھی جاری ہے۔

پولیس ذرائع سے پتا چلا ہے کہ تفتیشی ٹیم اور فرانزک سائنس لیب کی ٹیم موقع سے شواہد اکٹھا کررہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی منظم کوشش ہے۔ جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ وہ قانون سے نہیں بچ پائیں گے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


error: Content is protected !!