Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

پاکستانی دہشت گرد لشکر اسلام تنظیم کا منگل باغ افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونیوالے ایک بم دھماکے میں لشکر اسلام نامی تنظیم کا دہشت گرد منگل باغ ہلاک ہوگیاافغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق ننگرہار کے گورنر ضیاء الحق عمرخیل نے پاکستانی عسکریت پسند کمانڈر منگل باغ سمیت 3 دیگر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتیں ننگرہار کے آچین ضلع میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوئیں۔ گورنر عمرخیل کا کہنا ہے کہ منگل باغ افغانستان میں دہشت گرد حملوں کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار  تھا۔لشکر اسلام کے رہنماء منگل باغ کا تعلق پاکستان کے ضلع خیبر سے تھا۔ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد وہ گزشتہ کچھ سالوں سے افغانستان میں مقیم تھا۔

error: Content is protected !!