Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

اداکار پریش راول نے کہا کہ اصل ہیرو پولیس کو کہا جائے اور اداکاروں کو تفریحی فن

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار پریش راول اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ خاص طور پر اپنے کردار بابو بھیا کے نام سے مشہور ہیں۔ انھوں نے اپنے کام کے ذریعے سب کے دلوں میں اچھی جگہ بنا لی ہے۔ پریش راول اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اکثر عصری امور پر رائے دیتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ٹویٹ بہت وائرل ہورہی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں اداکاروں کو بطور تفریحی فن کہنا شروع کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی پریش راول نے ٹویٹ میں فوج اور پولیس کا تذکرہ بھی کیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ہیرو کہنا کا مشورہ بھی دیا ہے۔

پریش راول نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ “ہمیں اداکاروں کو تفریح کرنے والے کہنا شروع کرنا چاہیے اور اپنی آنے والی نسل کو ہیرو کے حقیقی معنی بیان کرنے کے لیے فوج اور پولیس کو ہیرو کہا جانا چاہیے ۔” پریش راول نے اپنے اس ٹویٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کوشش کی۔ واضھ ہو کہ جب پولیس اور ڈاکٹر ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں تو فوج کے جوان چین اور بھارت کے تنازعہ کے مابین صورتحال کو مستقل طور پر نپٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!