مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں میں ایک 20 سالہ نوجوان کو پستول کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت محمد حسن محمد یعقوب ، ساکن موہن بابا نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کیمطابق نوجوان کے پاس سے 2 کارتوس اور 1 پستول ضبط کی گئی ہے۔
پولیس ڈپارٹمنٹ کی پریس رپورٹ کیمطابق 24 جون بروز بدھ کو یہ چھاپہ مار کر کاروائی کی گئی اور نوجوان کو پستول کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔