Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

جکارتہ سے اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا، 62 افراد تھے سوار

انڈونیشیا میں سریویجیا ایئر لائن کا طیارہ سنیچر کے روز لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 62 افراد تھے۔ ہوائی اڈے سے اڑتے ہی طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہوگیا۔ کچھ الیکٹرانک سامان کا ملبہ سمندر میں دیکھا گیا ہے، لیکن یہ لاپتہ طیارے میں سے ہے یا نہیں اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سریویجیا ایئر کے لاپتہ طیارہ جس کا نمبر ایس جے 182 تھا۔ بوئنگ 737-500 کلاس طیارے نے جکارتہ کے سکرنو-ہٹا ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ اس نے ٹیک آف کے چار منٹ بعد ہی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ ختم کردیا۔ اس وقت ہوائی جہاز 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ فلائٹ واچ ڈاگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈر 24 کے مطابق اسے طیارے کے اچانک نیچے گرنے کے اشارے ملے ہیں۔

error: Content is protected !!