Friday, March 5, 2021
malegaontimes

پی ایم مودی کا خطاب، انلاک2 کے تعلق سے فکر مندی ظاہر کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے خطاب  میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  میں  توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق اس یوجنا کے ذریعے ملک کے 80 کروڑ سے زائد افراد کو مفت خوراک کے اناج کی فراہمی ہوگی۔ وہیں انہوں نے لاک ڈاؤن کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم انلاک2 کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں ایسا موسم ملیگا  جسمیں سردی، کھانسی اور بخار جیسے مسائل ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب  سے  کچھ اہم نکات:

لاک ڈاؤن کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، یہ سچ ہے کہ بھارت دوسرے ممالک کے مقابلے میں موت کی شرح کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے. بروقت لاک ڈاؤن  نافذ کر کے  اور دیگر فیصلوں نے لاکھوں شہریوں کی زندگی بچائی ہے۔ لیکن جب  سے ملک میں انلاک -1 شروع ہوا، ذاتی اور سماجی رویے میں غفلت بڑھ رہی ہے۔اس سے پہلے ہم ماسک کے استعمال کے بارے میں زیادہ محتاط تھے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  منصوبے کے ذریعے  ملک کے 80 کروڑ افراد کو مفت اناج فراہم کرینگے۔ گزشتہ 3 ماہ میں 20 کروڑ غریب خاندانوں کے بینک کے اکاؤنٹس میں 31000 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 9000 سے زائد کروڑ کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کردہ 18000 کروڑ روپے کی منصوبہ بندی کی توسیع 90،000 کروڑ تک  کی ہوگی۔


error: Content is protected !!