Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

پاپولر فرنٹ کی کووڈ-19 ایمرجنسی رلیف خدمات کو سکھ برادری نے سراہا

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے عوام کو درپیش حالات میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے پیش کردہ فوری راحت خدمات کو پونے کی سکھ برادری نے خوب سراہا اور تنظیم کو 60 پی پی ای کٹ کا عطیہ بھی دیا۔

پونے میں کووڈ-19 سے مرنے والے افراد کی تدفین کے کام میں جب مشکلات پیش آ رہی تھیں، تو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رضاکاران نے آگے بڑھ کر ایسے لوگوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ تنظیم کے صوبائی لیڈران نے اس کے لئے افسران سے بات چیت کی، جس کے بعد پاپولر فرنٹ کے رضاکاران کو باقاعدہ طور پر اس کام کی تربیت اور اجازت دی گئی۔ اس خدمت کے تحت پونے میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والے 87 افراد کی آخری رسومات ادا کی جا چکی ہے۔

پاپولر فرنٹ کی اس بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے پونے کی سکھ برادری نے تنظیم کو 60 پی پی ای کٹ کا عطیہ پیش کیا اور تنظیمی رضاکاران کی خدمات کو خوب سراہا۔

ڈاکٹر محمد شمعون

ڈائریکٹر، میڈیا و رابطہ عامہ

مرکز، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، نئی دہلی

popular front relief


error: Content is protected !!