Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: پوار واڑی گٹ نمبر 176 کی بستی اکھاڑنے آیا بلڈوزر، عوام میں گھبراہٹ

آج بروز پیر دوپہر 12 بجے کے درمیان مالیگاوں شہر کا مشرقی علاقہ ، پوارواڑی کے آگے گٹ نمبر 176 میں بنا کسی اجازت یا نوٹس کے کارپوریشن کے آفیسران جے سی بی اور ضبطی گاڑی سمیت علاقے میں پہنچ گئے تھے ۔ جسکی وجہ سے وہاں موجود ساکنین میں گھبراہٹ کا ماحول پایا جارہا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہیکہ کارپوریشن کی جانب سے یہ تیسری مرتبہ مکانوں کو اکھاڑنے کیلئے جے سی بی مشین بھیجی گئی ہے۔ اب سوال یہ ہیکہ آخر اس زمین کا معاملہ کیا ہے ؟ نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے محلے کے افراد نے اس بات کا خلاصہ کیا ہیکہ گزشتہ چند ماہ قبل بھی دو مرتبہ کارپوریشن کے افسران اس علاقے میں جے سی بی کے ساتھ پہنچے تھے ، ہر بار ہمارے مکانوں کو اکھاڑنے کی بات کی جاتی ہے ۔ ہم خود اس مسئلے کو لیکر پریشان ہیکہ آخر اس زمین کا معاملہ کیا ؟ ٹھیکیدار خریدی دینے سے انکار کررہا ہے ، جبکہ ہم زمین کی خریدی لینے کیلئے تیار ہیں ، اور ہمارے پاس زمین کے تمام دستاویزات بھی موجود ہیں ۔

وہیں ٹھیکیدار شیخ ابراہیم (اسو) نے نمائندہ سے کہا کہ ابھی اس معاملے کو لیکر کچھ بھی بیان دینا قبل از وقت ہوگا ، کیونکہ ہم نے اعلی حکام کو اس معاملے کی جانکاری دے دی ہے ، تاہم شام کے وقت اس معاملے میں افسران اور گٹ نمبر 176 کے زمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ گٹ نمبر 176 کی زمین روز اول سے ہی تنقید کا باعث بنی ہوئی ہے ، کیونکہ یہاں کارپوریشن کے افسران نے مذکورہ زمین کو ریزرو بتایا ہے ، جبکہ اس معاملے میں کوئی ٹھوس جواب دینا قبل از وقت ہوگا ۔ شیخ ابراہیم کے مطابق گٹ نمبر 176 کی زمین کو لیکر سیاست کھیلی جارہی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

error: Content is protected !!