Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

پرینکا گاندھی کی گاڑیوں کا قافلہ حادثے کا شکار، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

رام پور دورے پر نکلیں کانگرس کی قومی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی اس وقت بال بال بچ گئیں، جب ان کی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ ہاپوڑ ہائی وے پر مکتیشور کے پاس ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی کی گاڑی تیز رفتاری سے رامپور کے لئے بڑھ رہی تھی، تبھی گاڑی گرم ہوگئی اور دھواں نکلنے لگا۔ اس کی وجہ سے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا۔ گاڑی کے اچانک رکنے کی وجہ سے قافلے میں پیچھے چل رہی حامیوں کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غنیمت رہی کہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی یوپی کے ریاستی صدر اجے کمار للو، قانون ساز کونسل کے لیڈر اردادھنا مشرا سمیت تمام لیڈروں اور کارکنان کے ساتھ ساڑھے بجے بلاس پور کے ڈبڈبا گاوں پہنچے گی۔ وہ یہاں کسان نوریت سنگھ کے بھوج پروگرام میں شامل ہوں گی۔ نوریت سنگھ کی موت 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد میں ہوئی تھی۔ دہلی کے آئی ٹی او کے پاس تیزرفتار ٹریکٹر پلٹنے سے نونیت کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے کے بعد کسانوں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس کی گولی لگنے سے نوریت کی موت ہوئی تھی۔ حالانکہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔



پرینکا گاندھی کے دورے کو دیکھتے ہوئے رامپور ضلع انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی 500 گاڑیوں کے بھاری بھرم قافلے کے ساتھ نوریت کے گھر پہنچیں گی۔ ایس پی شگن گوتم نے بتایا کہ ہمیں صرف رام گووند چودھری کے آنے کی اطلاع ملی ہے۔ پرینکا گاندھی کے آنے کی باضابطہ اطلاع ہمارے پاس نہیں ہے۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ واپسی کے وقت وہ غازی پور بارڈر بھی جاسکتی ہیں، جہاں کسانوں کا آندولن چل رہا ہے

mt ads

error: Content is protected !!