malegaontimes

پب جی موبائیل کا پاگل پن، ماں باپ کا اکاؤنٹ خالی کر ڈالا

موبائیل گیم کا جنون اب بھی PUBG گیم کے حوالے سے برقرار ہے۔ ایسا ہی ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس مقبول کھیل کو کھیلنے کے دوران پنجاب میں ایک نو عمر لڑکے نے ایپ کی خریداری اور اپگریڈ کرنے پر 16 لاکھ روپے خرچ کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ اس نوجوان لڑکے کی 3 بینک اکاؤنٹس تک رسائی تھی۔ یہ لڑکا گیم کا عادی ہوچکا ہے اس کے بینک اکاؤنٹ کی رقم کو گیم میں خرچ کرکے استعمال کیا ۔

نوعمر نوجوان نے اپنے والدین کو بتایا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی تعلیم کے لیے موبائیل استعمال کررہا ہے جب کہ اس کے بجائے وہ گھنٹوں پب جی کھیلتا رہا۔ ایپ میں خریداری کے علاوہ وہ کھیل کھیلتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے لیے بھی ایپ پر اپگریڈ اور خریداری کررہا تھا۔ یہ انکشاف دی ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ لڑکے کے والدین کے جب بینک اکاؤنٹ پر نظر ڈالی تب معلوم ہوا کہ قریب 16 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو عمر نوجوان PUBGکھیلنے کے لیے اپنی والدہ کا موبائیل فون استعمال کرتا تھا۔ لین دین کی تکمیل کے بعد اپنی والدہ کے موبائیل سے تمام پیغامات کو ڈیلیٹ کردیتا تھا۔ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کے مستقبل اور طبی ضروریات کے لیے رقم بچاکر رکھی تھی۔

نو عمر لڑکے کے والد ایک سرکاری ملازم ہیں اور جس وقت ان کے بیٹے نے PUBGM گیم میں رقم اکٹھی کی تب ان کی پوسٹنگ کہیں اور تھی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکے نے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم بھی منتقل کردی تھی تاکہ کوئی اسے پکڑ نہ سکے۔ پولیس نے لڑکے کے والدین کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کے بیٹے نے جان بوجھ کر کھیل پر رقم خرچ کی تھی۔


malegaontimes ads

error: Content is protected !!