Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

پلوامہ میں 60 کلوگرام کار بم برآمد، گہری کھائی میں دھماکہ

کشمیر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ رات گئے آپریشن میں 60 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو ضبط کیا گیا اور اسطرح کا شبہ ظاہر کیا گیا کہ ایک سال پہلے سی آر پی ایف جوانوں کی بس پر جیسا حملہ ہوا تھا اسی طرح کے حملے ناکام بنایا گیا ہے۔

دھماکہ خیز کار ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس نے اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن کار بم کو ناکارہ بنانا زیادہ خطرہ سمجھا جاتا تھا اسلئے پولیس کو اسے ایک گہری کھائی میں گرا کر ختم کرنا پڑا۔

جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دھوئیں سے بھری ہوئی کار کھائی میں گرتے ہوئے ایک آگ کے گولے میں تبدیل ہو رہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس افسران جنہوں نے کار بم دھماکے سے قبل اس کی جانچ کی ،  انہیں شبہ ہیکہ جیش محمد کے بدنام زمانہ بم بنانے والے ملزم ولید کے ذریعے کار بم دھماکہ کرنے کی تیاری تھی۔


error: Content is protected !!