Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

پونے میں 47 کروڑ کے جعلی نوٹ برآمد، آرمی جوان سمیت چھ گرفتار

مہاراشٹر کے پونے شہر میں جعلی نوٹ چھاپنے والے ایک گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ بدھ کے روز ڈمی بلوں اور چلڈرن بینک آف انڈیا کے جعلی امریکی ڈالر سمیت تقریباً 47 کروڑ روپے کے جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) بچن سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں فوج کے ایک فوجی جوان سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بچن سنگھ نے کہا کہ نوٹوں کی جانچ کی جارہی ہے لیکن بہت سے نوٹ چلڈرن بینک آف انڈیا کے جعلی بل ہیں۔

گرفتار ملزمین کے نام شیخ علیم گلاب خان (آرمی جوان) ، سنیل بدرنارائن سردہ، رتیش رتناکر، طفیل احمد محمد اسحاق خان، عبد الغنی رحمت اللہ خان، عبد الرحمن عبد الغنی خان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو 43.4 کروڑ روپے کے جعلی ہندوستانی نوٹ اور 4.2 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

پونے پولیس کرائم برانچ کے ڈی سی پی بچن سنگھ نے کہا کہ “دو دن پہلے ہمیں ایم آئی سے معلومات ملی تھیں جس کی بنیاد پر ہم نے مشترکہ آپریشن کیا۔ جس کے سبب ہندوستان اور دوسرے ممالک کے جعلی نوٹ سامنے آئے۔ ہم نے بدھ کے روز چھ افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک آرمی کا فوجی جوان ہے۔

ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے کا مرکز معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ پونے کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ پونے پولیس اور فوج کی انٹیلی جنس یونٹ نے ویمن نگر کے علاقے میں چھاپہ مارا اور مشترکہ آپریشن کرکے اس گروہ کا پردہ چاک کیا۔


error: Content is protected !!