Friday, February 26, 2021
malegaontimes

راہل گاندھی کو فورا کانگریس صدر بنایا جائے، دہلی کانگریس میٹنگ میں تجویز منظور

کانگریس پارٹی کی کمان ایک بار پھر سونیا گاندھی کے ہاتھوں سے راہل گاندھی کے پاس جا سکتی ہے۔ دہلی کانگریس نے راہل گاندھی کو فوری اثر سے پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز منظور کی ہے۔ حالانکہ 22 جنوری کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ نئے صدر کا انتخاب اب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد جون 2021 میں ہوگا۔ دراصل، دہلی پردیش کانگریس صدر انل چودھری نے موجودہ سیاسی حالات پر چرچا کرنے کے لئے سینئر کانگریس لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی پالیسیوں پر غوروخوض بھی ہوا۔

اس بارے میں دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری نے کہا، راہل گاندھی ہی وہ ایک ہیں، جو کانگریس کارکنان کو ترغیب دے سکتے ہیں ان کی ساری قیاس آرائیاں کسانوں کے موضوع پر جی ایس ٹی کے دائرے میں آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیت دکھائی ہے، اس لئے ہم نے انہیں پھر سے کانگریس صدر بنانے کی تجویز منظور کی۔

دہلی کانگریس لیڈروں کی اس اہم میٹنگ میں تین تجویز تین تجاویز اتفاق رائے سے منظور ہوئے۔ اس میں راہل گاندھی کو فوری اثر سے کانگریس صدر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی تین زرعی قوانین کے خلاف مذمتی تجویز پاس کی گئی۔

error: Content is protected !!