Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

راہول گاندھی نے مودی سرکار کا موازنہ انگریزوں سے کیا، کسانوں کو ستیہ گرہی قرار دیا

نئے فارم قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ وہیں کسان تحریک پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ چمپارن کا ذکر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے دہلی بارڈر پر مشتعل کسانوں کا موازنہ ‘ستیہ گرہیوں’ سے کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان حکومت سے اپنے حقوق لیتے رہیں گے۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا:

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ، ملک کو ایک بار پھر چمپارن جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تب برطانوی کمپنی تھی، اب مودی دوستی والی کمپنی ہے، لیکن تحریک کا ہر کسان کارکن ستیہ گرھی ہے جو اپنا حق لینا جاری رکھے گا۔

error: Content is protected !!