Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

راہل گاندھی 13فروری کو ٹریکٹر پر بیٹھ کر کسانوں سے خطاب کرینگے

زرعی قانون کے خلاف جاری آندولن کے بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 13 فروری کو اجمیر کے روپن گڑھ اور سرسورہ میں کسانوں کے جلسوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی کے دورے کی تیاریاں زور و شور سے ادا کی جارہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، اور وہاں سے ٹریکٹر ریلی کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں سے خطاب کریں گے۔


success coaching classes malegaon


بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کے اس جلسے میں تمام لوگ ٹریکٹر پر ہی رہیں گے اور گاندھی خود بھی ٹریکٹر سے کسانوں کے جلسے سے خطاب کریں گے. اس ٹریکٹر پر خطاب کے دوران، کانگریس کے رہنما ہارون یوسف نے بقیہ ٹریکٹروں کو ٹرالی کے ساتھ ایک دائروی پوزیشن میں کھڑا رکھنے کو کہا ہے۔ اور اس دوران راہل گاندھی کسانوں کے جلسے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے تین سیاہ زراعتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

mt ads

error: Content is protected !!